گزشتہ دنوں ایک انتہائی المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلدیہ ٹاؤن کی ایک مضافاتی بستی میں رہائیش پذیر دوبہنوں پر ایک بدبخت نوجوان نے اس وقت تیزاب پھینک دیا جب وہ محنت مزدوری کیلئے حسب معمول فیکٹری میں جارہی تھیں
ان دونوں بہنوں کا تعلق ایک مفلوک الحال بلوچ خاندان سے ہے باپ کا انتقال ہوچکا ہے اور غربت سب سے بڑا جرم ہے تیزاب پھینکنے کی وجہ یہ تھی کہ اس بدبخت اور شقیق القلب لڑکے نے لڑکی کا رشتہ طلب کیا تھا اور لڑکے کی بیروزگاری کی وجہ اس لڑکی کی والدہ نے انکار کردیا تھا
جس کے بعد اس نے سرعام صبح سویرے ان غریب بہنوں پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے بڑی بہن کا چہرہ مکمل طور پر جھلس گیا اور آنکھ شدید متاثر ہوئی ہے لڑکا تیزاب پھینک کر بھاگ رہا تھا کہ اس دوران رینجرز کی موبائل وہاں سے گزررہی تھی جس نے اس کو پکڑلیا اور اب وہ لڑکا جیل میں موجود ہے
وہ درندہ جس نے ایک زندہ جیتی جاگتی لڑکی پر تیزاب پھینک کر اس لڑکی کے چہرے کو ایسا بنادیا ہے کہ کہ شاید اس لڑکی کی باقی ماندہ زندگی عزاب بن کر گزرے گی
دستگیر لیگل ایڈ سینٹر کراچی نے اس لڑکی کو فوری قانونی امداد فراہم کی ہے اور امید ہے کہ وہ بدبخت کیفر کردار کو پہنچے گا ہماری قانونی ٹیم اس کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے
لیکن یہاں اس واقعہ کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ دونوں بہنیں گھر کی واحد کفیل بھی تھیں اس واقعہ کے بعد وہ گھر فاقہ کشی کا شکار ہے
کوئی ہے جو اپنے رب کی رضا کیلئے اس لڑکی کے گھر کا دورہ کرے اور اس کی مالی مشکلات اور علاج معالجے کا خرچہ ادا کرے
یہ خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہے
لاء سوسائٹی پاکستان کا اردو بلاگ لاکھوں لوگوں کی نظر سے گزرتا ہے اور پوری دنیا میں اردو سمجھنے والے اس کو پڑھتے ہیں میں امید رکھتا ہوں کہ ہماری اپیل پر پوری دنیا سے کوئی نہ کوئی مثبت جواب ضرور آئے گا
03343093302
دفتر لاء سوسائٹی پاکستان فرید چیمبر روم نمبر 99 آٹھواں فلور
عبداللہ ہارون روڈ صدر کراچی

No comments:
Post a Comment