ہر دلعزیز کون ہوتاہے؟
ایمانداری کا ہر دلعزیزی سے کیا تعلق ہوتا ہے؟
ججز اور وکلاء کے درمیان ایک روزانہ کا تعلق ہے اور ہم
روزانہ ہی کی بنیاد پر کسی بھی جج کو ہردلعزیز دیکھتے ہیں یابرے تعلقات کے ساتھ
دیکھتے ہیں۔تنازعات دیکھتے اور سنتے ہیں بعض اوقات تنازعات بہت زیادہ بڑھ بھی جاتے ہیں
جو جج قابل ہو بااخلاق ہو اور ریلیف مائینڈ ہو وہ اکثر
ہردلعزیز ہوتے ہیں۔اگر ایک جج کی عدالت میں مقدمہ پیش ہوتا ہے تو وکیل کی کوشش
ہوتی ہے کہ اس کی جلد سماعت ہوجائے اور فیصلہ بروقت ہوجائے تاکہ وہ بروقت اپنے
کلائینٹ سے فیس وصول کرسکے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہوتا ہے جب جج اس کے کیس کی سماعت جلد کرے اور فیصلہ بھی
موقع پر سنادے
وکلاء اور ججز کے درمیان اکثر تنازعہ اسی بات پر ہوتا
ہے۔اگر ایک جج منیجمنٹ کی صلاحہت رکھتا ہے تو ان تنازعات سے جان چھڑا سکتا ہے۔
ہمارے پاس جب کسی کیس کی ایف آئی آر آتی ہے تو پہلی نظر ڈال
کر ہی ہمیں اندازہ ہوجاتا ہے کہ اس میں ملزم کے ساتھ کیا سلوک ہونے والا ہے ضمانت
بنتی بھی ہے یا نہیں وکیل ضمانت کی درخواست بناتا ہے اور کورٹ میں پیش کردیتا ہے
ایک اچھے قابل جج کے سامنے یہ بات ہوتی ہے کہ ایک شہری جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند
ہے اگر قواعد وضوابط اجازت دیتے ہیں تو اس کی ضمانت کی درخواست منظور کرکے فوری
طور پر رہا کرنا چاہیئے تاکہ جب ٹرائل شروع ہوجائے تو وہ پیش ہوجائے اور
گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مقدمے کا فیصلہ ہوجائے
لیکن عموماً ایسا ہوتا نہیں ہے؟ اس کی وجہ جج کی نااہلی
ہوتی ہے وہ مقدمات کا فیصلہ بروقت نہیں کرپاتے یا فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے
جس کی وجہ سے تنازعات کا آغاز ہوتا ہے جب کہ بہت سے ججز نفسیاتی مسائل کا شکار بھی
ہوتے ہیں وہ اپنے لیئے نیا کام تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب وہ اپنے لیئے نیاکام تلاش کرتے ہیں تو وکلاء
ان کو نیا کام تلاش کرکے دیتے ہیں اور جب
نیاکام مل جاتا ہے تو پھرایک تنازعات کا
نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے
پھر ایک جج آجاتا ہے جو "ایماندار" ہوتا ہے بنیادی طور پر نااہل اور نالائق جج
"ایمانداری" کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں
وہ ایماندار ہر گز نہیں ہوتے وہ
نالائق ہوتے ہیں ان کو کام نہیں آتا ان کے اندر لیڈر شپ نہیں ہوتی جس کی
وجہ سے وہ معاملات کو کنٹرول نہیں کرپاتے پھر وہ اپنی ایماندار ی کو ڈھنڈورا بھی
ہر جگہ پٹوانے کی کوشش کرتے ہیں عدالت میں
شور شرابہ مچاتے ہیں اکثر ایسے ہی ججز کو نئے کام کی تلاش ہوتی ہے اور بالآخر نئے کام کی تلاش میں سندھ ہایئکورٹ
جون کے مہینے میں ایسے دوستوں کو جیکب آباد بھیج دیتی ہے تاکہ وہ گرمی کے موسم
کامزہ لے سکیں
اگر آپ اپنے ضلع میں ایماندار جج کی تلاش کریں تو وہ
باآسانی مل جائے گا صبح ٹائم پر آئے گا پھر روٹھی ہوئی بیوہ عورت کی طرح عدالت میں
جاکر بیٹھ جائے گا پورا دن ایک آرڈر نہ
کرنا بس منہ بسور کر بیٹھا رہنا اور بات
بات پر بتانا کہ میں ایسا ویسا جج نہیں ہوں
ہم نے زندگی میں کبھی رشوت نہیں لی لیکن بدقسمتی سے ان کے اندر ایک معمولی نوعیت کا
آرڈر لکھنے کی صلاحیت بھی نہیں ہوتی
جبکہ جس جج کو بے ایمان کہا جاتا ہے وہ بنیادی طور پر ذہین
ہوتا ہے وہ قابل ہوتا ہے وہ بروقت آرڈر کرتا ہے اور ایسے بہترین آرڈر کرتے ہیں کہ کوئی اندازہ
نہیں کرسکتا کراچی شہر میں رہ کر روزانہ دوچار لاکھ روپے کمانا ان کیلئے معمولی
بات ہے وہ بھی مجسٹریٹ سطح پر
لوگوں کا شکوہ بھی اس لیئے کم ہوتا ہے کہ کم ازکم کام تو
کررہا ہے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس
ایماندار جج سے وہ رشوت خور جج ہزار درجے
بہتر ہے جو کم از کم کام تو کرتا ہے
ایماندار کبھی
بروقت آرڈر نہیں کرتا بلکہ وہ آرڈر کرتا ہی نہیں ہے بلکہ وہ کچھ بھی نہیں
کرتا کیونکہ وہ ایماندار جو ہے جس کے پاس
ایمانداری کی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری ہو وہ بنیادی طور پر ناسور ہوتا ہے اور ان کی
آخری منزل جیکب آباد ہوتی ہے
No work no complain
کے فلسفے پر یقین رکھنے والے لوگ کبھی ہردلعزیز نہیں ہوسکتے
لیکن اللہ تعالٰی چند ایسے لوگ بھی پیدا فرماتا ہے جو ذہین
بھی ہوتے ہیں قابل بھی ہوتے ہیں اور
ایماندار بھی وہ بروقت فیصلے کرتے ہیں وہ
فیصلہ حق میں بھی ہوسکتا ہے اور درخواست مسترد بھی ہوسکتی ہے جس کے بعد اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے میں
آسانی ہوتی ہے۔تنازعات کی سب سے بڑی وجہ بروقت فیصلہ نہ ہونا کیسز کی بروقت سماعت
نہ ہونا ہے
اگر اس کے اندر انتظامی صلاحیت موجود ہے تو وہ اپنی کورٹ کا
انتظام بھی اچھا چلاتا ہے
ایسے لوگوں کے پاس ایک ہی ٹارگٹ ہوتا ہے کہ عوام الناس کے
مسائل بروقت حل کرنا جب آپ قابلیت رکھتے ہیں میرٹ پر بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت
رکھتے ہیں اور رشوت نہیں لیتے کسی کی
سفارش نہیں مانتے تو دنیا کی کوئی طاقت ایسے شخص کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
عدلیہ میں ایسے ہی لوگوں کی عزت ہوتی
کیونکہ جب اعلٰی عدالتوں میں ان فیصلہ جا ت کے خلاف اپیل
دائر کی جاتی ہے تو ایسے ججز کی قابلیت کا
اندازہ اعلٰی عدلیہ کو بھی ہوجاتا ہے اور یہی لوگ ہمیشہ ہردلعزیز ہوتے ہیں
وکلاء کے درمیان بھی اور اعلٰی عدلیہ میں بھی عزت کی نگاہ
سے دیکھے جاتے ہیں