یہ قیام پاکستان سے پہلے کا واقعہ ہے جب اعلٰی عدلیہ میں صرف انگریز جسٹس ہوا کرتے تھے ابھی کالے پیلے لوگوں کو جسٹس بنانے کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تھا اندرون سندھ کے دور دراز علاقے میں ایک غریب کوہلی نوجوان کو بکری چوری کا جرم ثابت ہونے پر ایک مجسٹریٹ نے دوسال قید کی سزا سنائی
مجسٹریٹ نے ججمنٹ اناؤنس کردی اور اپنے چیمبر میں چلاگیا اس
نوجوان کی ماں روتی پیٹتی چیمبر میں گئی اور فریاد پیش کی کہ یہ نوجوان میرا
اکلوتا بیٹا ہے اس پر رحم کرو یہ اگر جیل
چلا گیا تو ہم بھوکے مرجائیں گے ہمارا کوئی کمانے والا نہیں ہے جج نے فائل منگوائی
بوڑھی عورت باہر چلی گئی اور اس نے اپنی
ججمنٹ کے نیچے اس واقعہ کا ذکر کرنے کے بعد سزا میں ایک سال کی تخفیف کردی پیشکار
نے بوڑھی عورت کو کہا کہ جج صاحب نے سزا ایک سال کردی ہے
بوڑھی عورت دوبارہ اجازت لیکر چیمبر میں گئی اور دوبارہ
فریاد کی اور کہا کہ یہ سزا بھی بہت زیادہ
ہے میرا ایک ہی بیٹا ہے یہ کماتا ہے تو ہمارا گھر چلتا ہے آپ رحم کریں ہم بہت غریب
ہیں
مجسٹریٹ نے دوبارہ
اس بات کو شیئر کیا اورایک حکم نامہ لکھا اور سزا کم کرکے تین ماہ کردی جس
کے بعد اس پیشکار نے دوبارہ اس بوڑھی عورت
کو جاکر یہ بات بتائی جس کے بعد وہ بوڑھی عورت اس کے بچوں کو لیکر اندر گئی اور جج
سے دوبارہ فریاد کی کہ یہ اس کے بچے ہیں اور ایک ہی کمانے والا ہے آپ ہمارے حال پر
رحم کریں ہم لوگ جیتے جی مرجائیں گے جس کے
اس بوڑھی کے حالات کو سامنے رکھنے کے بعد اس کے چھوٹے بچوں کی حالت کو سامنے رکھنے
کے بعد اس نوجوان کی سزا میں مزید کمی کرنے کے بعد اس کو صرف ایک دن کیلئے جیل
بھیج دیا اور ایک بار پھر اپنے اناؤنس شدہ حکم نامے میں ترمیم کی
کورٹ اسٹاف تو ازل
سے ہی چغل خور رہا ہے ذراسی دیر میں یہ بات سیشن جج تک پہنچ گئی سیشن جج نے طلب کیا
مجسٹریٹ نے کہا میں نے جو مناسب سمجھا کیا
ہے
سیشن جج نے فوری طور پر کیس کا ریکارڈ طلب کیا اور کراچی
میں موجود سندھ ہایئکورٹ کے پاس بھیج دیا چند روز بعد سندھ ہایئکورٹ نے اس مجسٹریٹ
کو طلب کیا
جب مجسٹریٹ انگریز
جسٹس کے چیمبر میں داخل ہوا تو اس نے اسے مخاطب کیا اور کہا کہ جسٹس ٹانگری آپ تشریف رکھیں
یہ سن کر مجسٹریٹ پریشان ہوگیا وہ سمجھا کہ شاید جسٹس صاحب
طنزیہ طور پر اس کو جسٹس ٹانگری کہہ رہے ہیں اب خیر نہیں
انگریز جسٹس نے کہا کہ
آپ نے بالکل ٹھیک کیا اچھا آرڈر کیا آپ نے ہم یہاں بیٹھے ہیں ہمیں دور دراز
کے لوگوں کے حالات مسائل نہیں پتہ آپ وہاں موجود ہیں آپ نے اس علاقے کے حالات و
واقعات کو سامنے رکھنے کے بعد بالکل ٹھیک حکم جاری کیا ہے
اس بات پر اس انگریز جسٹس نے مجسٹریٹ کی بہت حوصلہ افزائی
کی
ہم کبھی کسی فرد کو نشانہ نہیں بناتے اور سسٹم میں بہتر
تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں
ایک مجسٹریٹ کا عہدہ اور اختیار چیف جسٹس سے بھی زیادہ
ہے اگر اس کو اپنے آدھے اختیارات کا بھی علم
ہوجائےاگر ایک مجسٹریٹ مکمل لیڈرشپ کے ساتھ اپنے اختیارات کو استعمال کرے تو سارا معاملہ
ہی ختم ہوجائے گا اور تھانہ کلچر کیوں ختم نہیں ہوگا؟
سوشل میڈیا پر اگر
ہم کسی پر تنقید کرتے ہیں کسی عدالتی حکم نامے کو شرمناک قرار دیتے ہیں تو یہ ایک جرم
ہے اور سائیبر کرائم ہے تو متاثرہ شخص کو چاہیئے کہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائے
اور ہمارے خلاف سایئبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کروائے ہم ہمیشہ اس کے احسان مند رہیں
گے اس معاملے پر اگر کوئی ہمارے ساتھ رعایت کرتا ہے تو وہ بھی مجرم ہے
صرف ایف آئی آر کی
بنیاد پر جب مجسٹریٹ کے سامنے یہ شہادت پیش کی جاچکی ہو کہ ملزم بے گناہ ہے اور ملزم
کے خلاف کوئی شہادت نہ ہو اور مجسٹریٹ ملزم کی بے گناہی کا خود گواہ بن گیا ہو تو ایسی
صورت میں ایک مجسٹریٹ کو چاہیئے کہ وہ "جسٹس ٹانگری" بن جائے اور وہ ایک
بااختیار انسان ہونے کا مظاہرہ کرے
چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم اس معاملے کی تہہ تک ضرور جائیں گے وہ
کیس لاء کس کے پاس موجود ہے جس کے تحت ایک بے گناہ انسان کو جیل بھیجنے کا قانونی جواز
ہے
No comments:
Post a Comment