Powered By Blogger

Monday 8 June 2015

غریب کا کل اثاثہ اس خلوص ہوتا ہے تحریر صفی الدین اعوان

سوشل سیکٹر میں کام کرتے ہوئے ایک عرصہ گزرگیا۔ بہت سی کامیابیاں  بھی ملیں لیکن اگر میں اپنی تمام کامیابیوں کو جمع کرلوں تو آج ایک  ایسی کامیابی ملی جو تمام کامیابیوں پر بھاری ہے
چند ماہ قبل کراچی کی ایک دور دراز مضافاتی کچی آبادی   عابد آباد  اسلام  نگر سے چند نوجوانوں  نے رابطہ کیا اور ہمارے ادارے لاء سوسائٹی سے رضاکارانہ بنیادوں پر وابستہ ہوگئے ہمارے ادارے نے ان کو پیرا لیگل ٹریننگ دی  جس کے بعد ان لوگوں نے اپنے علاقے سے کافی کیسز ہمارے ادارے کی طرف بھیجے  جن کو ہم نے اچھے انداز میں قانونی امداد دینے کی بھرپور کوشش  کی اور ان کی مدد کی اللہ پاک کی مدد سے ان کے کیسز حل کیئے  اور ان کی مشکلات میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی   جس سے متاثر ہوکر وہاں کی مقامی کمیونٹی نے  ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمارے ادارے کیلئے مل جل کر  ایک قانونی امداد کے مرکز کی بنیاد رکھ دی ہے
اس قانونی امداد کے  مرکز پر آنے والے تمام اخراجات مقامی کمیونٹی نے برداشت کیئے ہیں  اور ماہانہ اخراجات بھی وہاں کے مقامی لوگ برداشت کریں گے
آج وہاں کے لوگوں نے دعوت پر بلایا تھا لیکن جب ہم وہاں پہنچے تو مقامی آبادی کی جانب سے ایک بہت بڑا سر پرائز منتظر تھا  اور وہ سرپرائز تھا  قانونی امداد کا مرکز جس کا افتتاح آج سادگی سے کردیا گیا
آج مجھے اپنے آپ پر بہت فخر محسوس ہورہا ہے اپنی ٹیم پر فخر محسوس ہورہا ہے کہ جن کی کاوشوں  سے اور خلوص سے متاثر ہوکر لوگ اپنی رضاکارانہ خدمات ہمارے لیئے وقف کررہے ہیں  ہمارے ادارے کیلئے اپنے وسائل پیش کررہے ہیں
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مقامی کمیونٹی نے ہم پر جو بے تحاشا اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے
وہ  غریب لوگ  جو مقدمات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں  وہ  خواتین جو ظلم اور ستم کا شکار ہیں  اللہ پاک ان کی مشکلات کو دور فرمائے  مجھے اور میرے ادارے کو انسانیت کی خدمت کی  استقامت عطا فرمائے

میں اس علاقے کے  غریب لوگوں کے خلوص  کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا کیونکہ غریبوں کا کل اثاثہ ان کا خلوص ہوتا ہے میں کتنا خوش قسمت ہوں کے آج چند لوگوں نے مجھے خلوص کی دولت دے کر ہمیشہ کیلئے اپنا مقروض بنالیا  

No comments: