کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چند سال قبل ایک مذہبی تنازعے کا مقدمہ پیش تھا ۔تنازعہ یہ تھا کہ ایک
علاقے میں تین مساجد تھوڑے فاصلے پر ے تھیں ان مساجد کے پلاٹ حکومت نے علاقے کی آبادکاری کے وقت الاٹ کیئے تھےلیکن ایک جامع مسجد سے چند قدم ہی کے فاصلے پر ایک مولانا صاحب نے پلاٹ خریدا اور مسجد کی تعمیر شروع کردی مجھے یاد ہے کہ 2007 میں وہ پلاٹ پچیس لاکھ نقد سکہ رائج الوقت ادا کرکے خریدا گیا جب مسجد کے سامنے ہی ایک اور مسجد کی تعمیر شروع ہوئی تو مقامی افراد کے شدید اعتراض کے بعد بیرونی عناصر کی آمد کے بعد جھگڑا بڑھ گیا اور بڑھتے بڑھتے فائرنگ شروع ہوگئی پلاٹ سیل کردیا گیا مقدمہ عدالت میں پہنچا ۔خیر مولانا تجربہ کار تھے عدالت کا بجٹ بھی مخصوص کیا ہوا تھا ۔مقامی رہایئشیوں نے بہت شور شرابہ ڈالا کہ اس علاقے میں پہلے ہی تین مساجد موجود ہیں اور تینوں مساجد کے پلاٹ حکومت نے کالونی کی آباد کاری کے وقت سرکاری طور پر الاٹ کیئے تھے اس لیئے مسجد وہاں بنانی چاہیئے جہاں مسجد کی ضرورت ہو یہاں اسپتال کی ضرورت ہے اسکول کی ضرورت ہے اگر مولانا کو نیکی کاکام ہی کرنا ہے تو کوئی اور نیک کام کریں لیکن مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ میں یہاں نیکی کاکام کرنا چاہتا ہوں اور یہ شرپسند مجھے روکنا چاہتے ہیں خیر چند دن بعد ایک خصوصی آرڈر کے تحت "پلاٹ" کی سیل توڑ دی گئی اور مسجد کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی گزشتہ دنوں میرا وہاں جانا ہوا تو مسجد کے رقبے میں کافی توسیع ہوگئی تھی ۔اسی طرح ہمارے کچھ عزیز پنجاب کالونی میں رہتے ہیں ان کی عقبی گلی ڈیفنس میں کھلتی ہے ان کے پاس ایک مولانا صاحب گزشتہ برس تشریف لائے ان کو پلاٹ کی منہ مانگی قیمت ادا کی اور قیمت ادا کرنے کے بعد ان کا پلاٹ خرید لیا اور تین دن کے اندر اندر ہیوی سائز لاؤڈ اسپیکر مکان پر نصب کرکے مکان کومسجد میں بدل دیا گیا حالانکہ وہاں بھی مساجد کی کوئی کمی نہیں تھی
پاکستان میں سب سے برا سلوک اسلام کے ساتھ ہوا ہے اسلام کو
مکمل طور پر ایک کمرشل مذہب میں تبدیل کردیا گیا ہے قیمتی علاقوں میں کروڑوں روپے خرچ کرکے پلاٹ
خرید کر مساجد کی تعمیر جاتی ہے اور
گراؤنڈ فلور پر دکانیں بنا کر صرف دکانیں ہی فروخت کرکے ساری "انویسٹمنٹ" بمع منافع وصول کرلی
جاتی ہے ایسی مساجد میں کوئی کمیٹی وغیرہ نہیں ہوتی کرتا
دھرتا مولانا صاحب ہی ہوتے ہیں اور وہ کسی
کو بھی حساب کتاب دینے کے پابند نہیں ہوتے
اسی طرح کراچی میں کچی آبادی کے تحفظ کیلئے مذہب کا استعمال کیا جاتا ہے
جس طرح سیکورٹیز ایجنسیز ہوتی ہیں اسی طرح ایک صاحب نے کراچی میں ادارہ بنا رکھا ہے جو مساجد میں مولوی بھیجتے ہیں جن کو معمولی تنخواہ اور رہایئش دی جاتی ہے اور تین ماہ بعد ان کا
تبادلہ دوسری مسجد میں کیا جاتا ہے تاکہ وہ مسجد میں اپنا
اثرورسوخ بنا کر "قبضہ" ہی نہ
کرلیں اس کے علاوہ ان کے پینل پر مختلف
فیکٹریوں کی مساجد بھی ہیں اسی طرح جمعہ
کی نماز پڑھانے والے الگ ہوتے ہیں اور ان کو بھی کسی جگہ مستقل طور پر نہیں بھیجا
جاتا
ہمارے ہاں حاجیوں کو کمرشل حج کروائے جاتے ہیں اور اکثر اوقات اسلام میں کمرشل ازم لانے والے
لوگ
حاجیوں کے پیسے ہی لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں
حاجیوں کے پیسے ہی لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں
پاکستان میں کمرشل
اسلام کے علمبردار اسلام کے نام پر سرمایہ کاری کرواتے ہیں اور آخر میں 8000 غریب
لوگوں کے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں اور مفتیان کے فرار کے بعد مدارس ایک چھوٹی سی
وضاحت کردیتے ہیں کہ یہ ان کا ذاتی فعل تھا
جبکہ گرفتار مفتیان گرفتاری کے بعد وکٹری کا روایتی نشان بناتے ہیں
پاکستان میں سودی بینکاری کا نام بدل کر اسلامی بینکاری رکھ
دیا جاتا ہے اور چند علماء قسم کے لوگ کمرشل سودی بینکوں سے خالص ترین سود سے
لاکھوں روپے تنخوا بٹور کر فایئو اسٹار ہوٹلوں میں اپنے لیپ ٹاپ پر "پریزینٹیشن" پیش کرتے
ہیں کہ اسلامی بینکاری کیا ہے اور جب عوام کے سوالات کا جواب دینے میں ناکام
ہوجاتے ہیں تو کہتے ہیں " ہم ذبح کرتے ہیں وہ جھٹکا دیتے ہیں" بس اتنا
ہی فرق ہے اسلامی اور سودی بینکاری میں
پاکستان میں اسلام کو جس طریقے سے کمرشل کردیا گیا ہے اب
بھی درجنوں شعبہ جات ایسے ہیں جن کا ذکر کیا جائے تو شاید لوگ یقین نہ کریں خاص
طور پر رمضان المبارک کے دوران جس طریقے سے ٹی وی چینلز نے مل کر رمضان اور اسلام
کے ساتھ جو کمرشل سلوک میڈیا نے کیا اس کو پاکستانی عوام کبھی نہیں بھول سکتے
صفی
3 comments:
محترم اندراجات تو دسرت ہیں لیکن اس کچھ قابلِ عمل حل بھی تو بتایئے ۔
آپ ماہرِ قانون ہیں ۔
اول یہ بتایئے کہ کیا قانون ایسے عمل کی حمائت کرتا ہے ؟ اگر نہیں تو قانون اسے روکنے میں کیوں ناکام ہے
دوم ۔ کیا ایسے داڑھی والے عدالت میں اپنا مقدمہ خود لڑتے ہیں یا کسی قانون دان کی خدمات حاصل کرتے ہیں ؟ اگر قانون دان کی خدمات حاصل کرتے ہیں تو وہ قانون دان قانون کی حفاضت کیوں نہیں کرتا ؟
سوم ۔ کیا اس ساری بیماری کا ذمہ دار خود معاشرہ ہی نہیں ہے جو ایسے داڑھی والوں کو اپنا امام بناتا ہے ؟
چہارم ۔ اس سارے فساد کی بنیادی وجہ کیا ہے ؟
آپ نے پاکستان کا مونوفرام لگایا ہے اس سے یاد آیا کہ میرے تعلیمیافتہ اور باعِلم ہونے کے دعویدار ہموطن تو ہر دورسے چوتھے سال یہ فساد کھڑا کرتے ہیں کہ قائد اعظم نے کہا تھا یونیٹی فیتھ ڈسپلن اور ترجمہ کرتے ہیں اتحاد یقین اور تنظیم حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ قائداعظم نے ہندوستان ایک سٹوڈیٹس کنوینشن سے خطاب میں کہا تھا ”میں آپ کو موٹو دیتا ہوں ایمان اتحاد نظم
میرا خیال ہپے کہ پہلے پڑھے لکھوں کو درست پٹڑی پر ثڑھایا جائے پھر جاہلوں کو سیدھا کرنے میں آسانی رہے گی
انصاف ملتا ہی کہاں ہے انصاف تو ہمیشہ سے ہی برائے فروخت رہا ہے شاید اصلاح کا عمل بھی مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ میں آج کل لاء سوسائٹی کیلئے نہیں لکھتا
آپ ایک زندگی گزارچکے ہیں آپ کو اندازہ ہوگا کہ مسجد کیسے بنائی جاتی ہے اہل محلہ اور اہل علاقہ ایک ایک اینٹ جوڑ کر نہ جانے کیسے مسجد بناتے ہیں جو لوگ پلاٹ خرید کر راتوں رات مسجد بناتے ہیں یہ ان کا کاروبار ہے باقی نمازی تو شہروں میں ہرقسم کے ہوتے ہیں لوگوں کو نماز پڑھنے سے مطلب ہوتا ہے
وکلاء ،جج،اسٹاف ان سب کو آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی اور جہاں تک حل کی بات ہے تو اللہ ہی رحم کرے حالات بد سے بدتر ہی ہونگے آج کے حالات بہت بہتر ہیں کل مزید خراب ہونگے دور فتن ہے اللہ رحم کرنے والا ہے
Post a Comment