وکالت ایک ایسا شعبہ ہے جہاں کوئی بھی انسان اپنے رجحان کے مطابق آگے بڑھ سکتا ہے دنیا بھ
ر میں وکیل اپنے مخصوص شعبوں میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں جیسا کہ حادثات ،انشورنس،انکم ٹیکس،کارپوریٹ اور مختلف شعبہ جات میں وکلاء خصوصی مہارت حاصل کرکے اپنا مستقبل تابناک بناتے ہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں انکم ٹیکس کے شعبے میں نوجوان وکلاء کیلئے ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں اور انکم ٹیکس کے معاملات کے ماہر وکلاء بڑی کمپنیوں اور کاروباری افراد کی ضرورت بن گئے ہیں کراچی بار ایسوسی ایشن سے منسلک وکلاء اور خصوصاً نوجوان وکلاء اس حوالے سے معلومات کی کمی کا شکار ہیں لیکن اس شعبے میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود
ہیں
لاء سوسائٹی پاکستان نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ نوجوان وکلاء
کی اس طرح رہنمائی کی جائے کہ وہ اپنا مستقبل
محفوظ بنا سکیں اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے نامساعد حالات سے دلبرداشتہ ہوکر وکالت
کے پیشے سے ہی دلبرداشتہ نہ ہوجایئں۔ہماری ان ہی کوششوں کا مثبت جواب گزشتہ دنوں
"سیلزٹیکس بار ایسوسی ایشن" کے جنرل سیکرٹری محترم قاضی ایاز صاحب نے
دیا ہے اور یہ پیشکش کی ہے کہ لاء سوسائٹی
پاکستان اور سیلز ٹیکس بار ایسوسی ایشن نوجوان وکلاء کو انکم ٹیکس کے شعبے میں
بحیثیت قانونی ماہر کے طور پر اپنا
مستقبل بنانے کیلئے ان کا ادارہ ٹریننگ کے مواقع
فراہم کرے گا اگرچہ یہ ٹریننگ
کمرشل بنیادوں پر ہوگی اور اس کی فیس وصول کی جائے گی لیکن "لاء سوسائٹی
پاکستان" اور ویمن پروٹیکشن نیٹ ورک کی
ممبران کے ٹریننگ کے اخراجات ہمارے
معاونین ادا کریں گے
لاء سوسائٹی پاکستان کے وہ ممبران جو کراچی میں رہایئش پزیر ہیں اور
کراچی میں پریکٹس کرتے ہیں" سیلز ٹیکس بار ایسوسی ایشن" کی ممبر شپ حاصل
کرسکتے ہیں اور ممبر شپ کے تمام اخراجات اور ممبرشپ فیس بھی لاء سوسائٹی پاکستان
کے معاونین ادا کریں گے تمام ممبران سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں دوپاسپورٹ سائز تصویروں کے ساتھ
محترم کبیر احمد
صدیقی اور محترم امرت شردھا میشوری
ایڈوکیٹ سے کراچی بار ایسوسی ایشن میں مل
کر معلومات حاصل کرسکتے ہیں رابطہ نمبر
کبیر احمد صدیقی ٭٭03332235712
امرت شردھا میشور ی ایڈوکیٹ٭٭03332691981
لاء سوسائٹی پاکستان سے منسلک وہ طلبہ اور طالبات جو لاء
کالجز میں زیرتعلیم ہیں اور انہوں نے بی کام کیا ہے وہ بھی ممبر شپ حاصل کرسکتے
ہیں
خواتین وکلا ء اس سلسلے میں مزید معلومات ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی بار ایسوسی ایشن
سعدیہ شمس سے معلومات حاصل کرسکتی ہیں
عشرت سلطان لاء
سوسائٹی پاکستان کی ممبر بورڈ آف ڈائیریکٹراور ویمن پرٹیکشن نیٹ ورک کی چیئر پرسن
ہیں
Ishrat.sultan786@gmail.com
1 comment:
gr8
Post a Comment