طالبان کے خلاف اب فوجی آپریشن ہونا چاہیئے ۔یہ وحشی درندے
کسی رعایت کے قابل نہیں ہیں اتنی وحشت تو درندوں میں بھی نہیں ہوتی۔اتنی سفاکیت تو
کسی جانور میں بھی نہیں ہوتی جتنی درندگی یہ دکھا چکے ہیں
حد ہوتی ہے ایک چیز کی ۔طالبان چاہے اصلی ہوں ،امریکی یا
یہودی یا کسی بھی غیرملکی لابی کیلئے کام کررہے ہوں فوج کو چاہیئے کہ اب مزید کوئی
بزدلی نہ دکھائے
اور پاکستان کی
تباہی کے ذمے دار ملاں اب یہ ذلیل دلیل دینا بند کردیں کہ لال مسجد کے واقعے کے
بعد بہت سے لوگوں کا سب کچھ ختم ہوگیا تھا تو وہ انتقام لینے چل نکلے یہ سب آپ کے ذلیل دلائل ہیں جو نوجوانوں کو ایسے
انتقام پر اکساتے ہیں اسلام بزدل مذہب نہیں ہے ملاؤں کو چاہیئے تھا کہ ان کو
سمجھاتے کہ درندگی مت پھیلاؤ اور انتقام اور جنگ کے دوران جو اسلامی اصول اپنائے
جاتے ہیں کم ازکم وہ ہی سمجھادیتے لیکن ظالم ملاں نے صرف پیسے کیلئے طالبان کی
مزید حوصلہ افزائی کی
ملاں پیسہ سب کچھ نہیں خدا کے واسطے لوگوں کو انتقام پر مت
اکساؤ اور اپنے پیروکاروں کو درندگی سے روکو
2 comments:
پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم کو جتنا نقصان شکیل آفریدی اور ان جیسے میر جعفروں نے پہنچایا، اس سے زیادہ کوئی نہیں پہنچا سکتا۔
شکیل آفریدی کے جرم کی سزا عام عورتوں اور بچوں کو دینے کی اجازت اسلام نہیں دیتا
Post a Comment