اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد
چوہدری کی سیکیورٹی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی
نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ ایک ہفتہ کے اندر افتخار محمد چوہدری کو بلٹ
پروف گاڑی اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے ، اگر ایسا نہیں کیاگیا تو حکم جاری
کیا جائے گا کہ تمام وی آئی پیزاپنی بلٹ پروف گاڑیاں جمع کرادیں۔ اسلام
آبادہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سامنے ہی ایک دوسری درخواست آئی جس میں
کہا گیا کہ اسی قسم کی سیکیورٹی تمام سابق چیف جسٹس صاحبان کو دی جائے اور وہی حکم
جاری کیا جائے جو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیلئے جاری کیا گیا، لیکن جسٹس
شوکت عزیز صدیقی نے اس درخواست کو مستردکرتے ہوئے درخواست دینے والے کے خلاف ایک
لاکھ جرمانے کی سزا سنادی
No comments:
Post a Comment