پاکستان میں تحقیقاتی صحافت
کی بنیاد رکھنے والے معروف صحافی کامران خان نے آج جیو چینل کو خیرآباد کہہ دیا ان
کا آخری شو بھی یادگار رہا اور انہوں نے نم آنکھوں کے ساتھ
جیو چینل سے وابستگی کو اچھے الفاظ میں
یاد کیا
کامران خان کو اللہ تعالٰی
نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے اور میں نے ہمیشہ انہیں ایک ذمہ دار صحافی کے طور
پر دیکھا ہے اگرچہ بے شمار مواقع پر ان کی ذاتی رائے کو تحقیقاتی صحافت پر غلبہ پاتے
ہوئے بھی دیکھا ہے جو کہ ہرانسان کے ساتھ منسلک ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود مجموعی طور
وہ ذمہ دار صحافی ہیں اور ان کی گھن وگرج کے ساتھ مخصوص آواز ہمیشہ حکمرانوں کیلئے
ایک خطرہ رہی ہے اور پاکستانی عوام ان کی رپورٹنگ اور ان کے انداز کو پسند کرتے ہیں
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے جیو نے جس رویئے کا انتخاب کیا وہ غلطی پر
مبنی تھا جیو گزشتہ کچھ عرصے سے صحافیانہ بددیانتی بھی کررہا تھا جو کہ جنگ گروپ جیسے
ادارے کیلئے مناسب نہیں تھا اور چینل کی غلط پالیسیوں کو ان کے قارئین بھی کافی دنوں
سے محسوس کررہے تھے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اردو صحافت کا قبل فخر ادارہ بے شمار
اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہوچکا ہے
قانونی جنگ سے ہمیشہ جان چھڑانے والا ادارہ جنگ اس وقت قانونی جنگ کا شکار ہے
اور اس کی آمدنی کا بہت بڑا حصہ اس کے قانونی مشیروں کی ٹیم لے جاتی ہے اور یہ قانونی
جنگ پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں جیو اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ
سے کاپی رائٹ جیسے حساس قانونی مسئلے کا شکار ہے اگرچہ پاکستان میں ان کا قانونی مشیر
سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری تھا جنہوں نے چیف جسٹس پاکستان ہونے کے باوجود
جنگ کے قانونی مشیر کے طور پر کام کیا اور ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے ادارے کی بے
لوث خدمت کی اور ممکنہ طور پر نیئے آنے والے چینل "بول" کا راستہ روکنے کی
جنگ کی کوششوں میں ان کا بھرپور ساتھ دیا لیکن افتخار محمد چوہدری کے جاتے ہی یہ معاملہ
ختم ہوگیا اور شاید نیا چیف جسٹس جنگ کا قانونی مشیر نہیں ہے لیکن موجودہ سپریم کورٹ کے بنچ میں ان کے قانونی
مشیر موجود ہیں جو جنگ گروپ کیلئے میچ فکس کرتے ہیں لیکن
افتخار محمد چوہدری کے جانے کے بعد ایک خلاء پیدا ہوگیا ہےجس کی وجہ سے
تمام میچ فکس نہ ہونے کی وجہ سے جیو اب پاکستان میں بھی قانونی جنگ ہاررہا ہے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جس طرح کامران خان چھوڑ کر
چلا گیا ہے اسی طرح افتخار محمد چوہدری کے جان نشین نے بھی کسی اور ادارے کے قانونی مشیر کے طور پر
کام شروع کردیا ہو جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی یہی پوزیشن ہے سب سے اہم ترین کاپی
رائٹ کے چند مقدمات امریکہ میں چل رہے ہیں جہاں ادارے کی پوزیشن کمزور ہے
یہی وجہ ہے کہ وہ صحافی جو
روزنامہ جنگ کے ساتھ رہنا قابل فخر سمجھتے تھے وہ تیزی سے ادارہ چھوڑ کر جارہے ہیں
اور ادارے نے مبشر لقمان جیسے گھٹیا انسان کو منہ لگا کر اپنے آپ ذلت کے اس مقام پر
لاکھڑا کیا ہے جہاں مبشر لقمان کھڑا ہے
بدقسمتی سے ایک پورے ادارے
جنگ اور مبشر لقمان کی ساکھ برابر ہوچکی ہے جب ایک بہت بڑی صحافتی ایمپائر کا درجہ پاکستان کے سب سے گھٹیا
صحافی کے برابر ہوجائے تو اندازہ لگایا
جاسکتا ہے کہ یہ ادارہ اب کہاں کھڑا ہے
1 comment:
بلا شُبہ یہ ایک بڑا ادارہ بن گیا جیسے اسی طرح ساری دنیا میں بنے ۔ یہ اور اس قسم کے باقی دنیا میں بڑے بڑے ادارے صرف پیسے کے پیر ہوتے ہیں خواہ پیسہ بقول شخصے جوئے بازوں ۔ ڈاکوؤں یا طوائفوں کی کمائی کا ہو ۔ میں نے اپنی زندگی میں ستھرے صحافتی اداروں کو کمزور ہوتے اور پھر غائب ہوتے اور جھوٹ و فحاشی پھیلانے والوں کو پنپتے دیکا ہے ۔ یہی حال صحافیوں کا رہا ہے ۔ سچ لکھنے والے صحافی دو وقت کی روٹی کے محتاج بنے اور فرضی کہانیوں کو حقیقی بنا کر لکھنے والے اور سنسنی پھیلانے والے لکھ پتی اور پھر ارب پتی بنے
اور کیوں نہ ہو ۔ آجکل کے عوام سچی بات تو ماننے کو تیار نہیں ہوتے اور جھوٹ کو بلا تامل مان لیتے ہیں ۔ کسی دوسرے کی ٹانگ کھنچنے میں لُطف لیتے ہیں اور اسی قسم کے قصے سُننا اور پڑھنا پسند کرتے ہیں ۔ وجہ صاف ظاہر ہے کہ عوام بھی پیسے کے پیر بن چکے ہیں ۔ نہ اُنہیں اللہ کی پکڑ یاد ہے اور نہ اقدار کا خیال ۔ بعض تو ایسے ہیں کہ اپنے خاندان کو بھی پیسے کی خاطر داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔ اللہ مجھے سیدھی راہ پر قائم رکھے
Post a Comment