کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں جعلی بینک بنا کر لوگوں کو ان کے لاکھوں روپوں سے محروم کردیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کی درخواست پر تین مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 7 صفورا چورنگی کے قریب ملزم احسان اللہ نے ایک ہفتہ قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نجی اسلامی بینک کی ایک برانچ کھولی جس کا باقاعدہ بورڈ لگایا گیا، عملہ بھی تعینات کیا گیا اور درجنوں لوگوں کو جعلی پے آرڈر بنا کر دیئے گئے جن سے گاڑیوں کی لیزنگ کی گئی۔ایک ہفتے میں درجنوں شہریوں کو لوٹ کر جعلی بینک کا عملہ فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق فوری طور پر یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ کتنے شہریوں سے کس قدر رقم بٹوری گئی ہے کیونکہ ابھی چند شہریوں ہی نے پولیس سے رابطہ کیا ہے ۔ملزمان کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد نے جب تھانہ گلستان جوہر میں احسان اللہ نامی شخص کیخلاف تین مختلف مقدمات 781/13،777/13اور775/13 درج کرائے تو اس کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آئی اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی، لوگوں کے لاکھوں روپے لوٹنے والوں کے خاکے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ |
Monday, 2 December 2013
حد ہی ہوگئی اب جعلی بینک بھی بننا شروع ہوگئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment