شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جسٹس خالد علی زیڈ۔ قاضی نے کہا ہے کہ نیشنل لیگل ایجوکیشن کانفرنس 28 نومبر بروز جمعرات 2 بجے دوپہر منعقد ہوگی ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اورسندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ’ جسٹس مقبول باقرافتتاحی تقریب کے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے دیگر متوقع مقررین میں مسٹر جسٹس سید سجاد علی شاہ ، وائس چیئرمین سندھ بار کونسل محمد عاقل، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل انور منصور خان ، سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم، کونسل جنرل فیڈرل ری پبلک آف جرمنی ڈاکٹرٹیلو کلنر، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مصطفیٰ لاکھانی ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ ، پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ شفاعت نبی شیروانی ، ڈی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یوسف، کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر اور دیگر شامل ہیں۔ دعوت ناموں کے حصول کیلئے براہ راست یونیورسٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے
No comments:
Post a Comment