Powered By Blogger

Tuesday 26 November 2013

پاکستان بار کونسل نے ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان کردیا

پاکستان بار کونسل کی جانب سے  ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان…اسلام آباد میں وکلاء اور پولیس کے درمیان سپریم کورٹ کے باہر جھڑپ ہوئی ہے، جھڑپ میں 4 وکلا زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے وکلاء کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے ۔وکلا اور پولیس کے درمیان جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی جب وکلاء نے سپریم کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی، وکلا کا کہناتھاکہ انہیں سپریم کورٹ میں قائم بار میں جانے دیا جائے تاہم پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پراندر جانے سے منع کردیا،وکلا کی جانب سے پتھراوٴ کیا گیا جبکہ پولیس نے وکلا کو کنٹرول کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اورربر کی گولیاں فائر کی، جھڑپ میں4 وکلاء زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پتھراوٴ سے سپریم کورٹ کے بیرون گیٹ پر لگے واک تھروگیٹس کونقصان پہنچا، پولیس نے مزید نفری طلب کرلی ہے جبکہ وکلا بدستور سپریم کورٹ کے آگے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

No comments: