Powered By Blogger

Monday, 18 November 2013

سندھ ہایئکورٹ نے بالآخر نوٹس لے ہی لیا

 سندھ ہائیکورٹ  کی جانب سے پورے سندھ میں مختلف ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر غلام مصطفیٰ (جی) ممین کو کراچی سائوتھ سے تبادلہ کرکے کراچی ویسٹ میں خالی جگہ پر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر جاوید احمد کیریو کا ٹنڈو الٰہ یار سے تبادلہ کرکے کراچی سینٹرل میں خالی جگہ پر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر امداد حسین کھوسو کو لاڑکانہ سے تبادلہ کرکے حیدرآباد میں خالی جگہ پر مقرر کیا گیا ہے۔ مشتاق احمد کلوڑ کو شکارپور سے تبادلہ کرکے خیرپور اور مسٹر امجد علی بھیو کا جیکب آباد سے تبادلہ کرکے دادو، سید ساغرحسین زیدی پریزائیڈنگ آفیسر لیبرکورٹ حیدرآباد کا تبادلہ کرکے سانگھڑ، مسٹر ارشاد علی شاہ اینٹی کرپشن کو سیشن کورٹ جج لاڑکانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسٹر امجد علی قاضی کا کشمور ایٹ کندھ کوٹ سے تبادلہ کرکے شکارپور، مسٹر عبدالغفور کلہوڑو کا تبادلہ شہید بینظیر آباد سے قمبر شہداد کوٹ، مسٹر حیدرعلی ابڑو پریزائیڈنگ آفیسر لیبرکورٹ سکھر کا تبادلہ کرکے کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر سکندرعلی لاشاری کا مٹیاری سے تبادلہ کرکے تھرپارکر ایٹ مٹھی، مسٹر منیر احمد شیخ کا تبادلہ کرکے قمبرشہداد کوٹ سے ٹنڈوالہیار، مسٹر غلام حسین شاہانی کا گھوٹکی سے تبادلہ کرکے جیکب آباد جبکہ میرصفدر حسین تالپور اینٹی کرپشن حیدرآباد سے تبادلہ کرکے مٹیاری اور محبوب علی جانوری کا سانگھڑ سے تبادلہ کرکے گھوٹکی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں چیف جسٹس آف سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مسٹر احمدلقمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بی پی ایس 21) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپیشل کورٹ سینٹرل 1 کی ملنے والی نئی ذمہ داری پر کام شروع کریں۔

صفی الدین اعوان

No comments: