Powered By Blogger

Thursday 17 October 2013

ہمارا خواب ایک ایسی عدلیہ ہے جو چوبیس 24گھنٹے متحرک ہو ہم ایسی عدلیہ چاہتے ہیں جہاں شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہ کیا جاتا ہو

پاکستان کے شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لاء سوسائٹی پاکستان  اپنی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کرچکی ہے ہمارا بنیادی فوکس عدلیہ اور اس سے وابستہ تمام ادارے ہیں ہم ایسی عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ جن کے زریعے پاکستان کے شہری باآسانی عدالت میں آکر انصاف حاصل کرسکیں ہم عدالتی نظام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں ہم عدالتی نظام میں ایسی اصلاحات چاہتے ہیں جن کے زریعے کوئی عدالتی اہلکار اورعدالتی افسر چاہتے ہوئے بھی کرپشن نہ کرسکے  لاء سوسائٹی کسی خاص فرد کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہم عدالتی نظام میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اصلاح چاہتے ہیں ہمارا خواب ایک ایسی عدلیہ ہے جو چوبیس 24گھنٹے متحرک ہو ہم ایسی عدلیہ چاہتے ہیں جہاں شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہ کیا جاتا ہو بلکہ وہ عدالت سے انصاف حاصل کرکے جائیں ہم ایسی عدلیہ چاہتے ہیں جس سے شہری ای میل کے زریعے بھی رابطہ کرسکیں ہم ایسی عدلیہ چاہتے ہیں جو شہریوں کو پولیس اور انتطامیہ کی چیرہ دستیوں اور غیرقانونی حراست سے بچانے کیلئے ہر لمحہ غیرمعمولی طورپر متحرک ہو عدلیہ بہتر مؤثر نگرانی کے زریعے پولیس کو کنٹرول کرسکتی ہے غیرقانونی حراست کا جڑ سے خاتمے کا اختیار صرف اور صرف عدلیہ کے پاس ہے جو شہریوں کے تعاون سے ممکن ہے اصلاحات کیلئے ہماری متحرک ٹیم اپنی پالیسیاں بنا رہی ہے جوکہ بہت جلد آپ کے سامنے پیش کردی جایئں گی ہمیں سینئر وکلاء کی سول سوسائٹی اور برادر تنظیموں کی حمایت حاصل ہے  ہماری ترجیحات شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت ہے  اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم ان توقعات پر پورا اتریں جو ادارے کے قیام کے وقت ہمارے دوستوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں پورے ملک سے حاصل ہونے تعاون پر دوستوں کے شکر گزار ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ کہ اپنی بساط کے مطابق تبدیلی لاسکیں مؤرخہ 16مارچ2013 کوہم کراچی کے متحرک شہریوں کی موجودگی میں اپنے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کرچکے ہیں  ابتدائی طورپر ہم کراچی  سے اپنی جدوجہد کا آغاز کررچکے ہیں
آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں بزریعہ ای میل اور بزریعہ فون عدالتی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا
برائے رابطہ
صفی الدین ایڈوکیٹ
03343093302
safilrf@gmail.com

ہمارے پیج کو پسند کریں لنک مندرجہ زیل

 €

No comments: