بکرے والا بھی کسی ڈھیٹ ہڈی کا بنا ہوا دکھائی
دیتا تھا، 25 ہزار روپے مانگے اور پھر اسی پر اڑ گیا، گو کہ بکرا 20 ہزار تک مل
جاتا تو مناسب تھا مگر بکرے کا مالک بھی ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں تھا،
تنگ آکر میں نے اس سے پوچھا، کہ تم گھر سے قسم کھا کر آئے ہو کہ 25 سے کم پر نہیں بیچنا؟
میری بات سن کر اسکی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور پھر گلوگیر آواز میں کہنے لگا،
صاحب،،،! آپ کو کیا پتہ کہ مجبوری کس بری بلا کا نام ہے؟
یہ بکرا میں نے بڑے چاؤ سے پالا تھا کہ اس عید پر قربانی دوں گا مگر قدرت کو شائد ہم غریبوں کی قربانی کی ضرورت ہی نہیں ہے،
بہر حال چھوڑیں اس بات کو اور 25 ہزار دیتے ہو تو بکرا لے جائیں، اس سے کم پر میں اسے نہیں بیچ سکتا کیونکہ یہ میری مجبوری ہے۔
آپ تو جانتے ہیں کہ میں فیس بک پر کہانیاں اور آرٹیکلز لکھتا رہتا ہوں اس لیئے مجھے اسکی کہانی میں تھوڑا سا تجسس ہوا، چنانچہ میں نے اس سے کہا کہ وہ مجھے اپنی مجبوری کے بارے میں بتائے۔
اس کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اور سارا دن شہر میں گدھا گاڑی پر لوگوں کا سامان ڈھوتا ہے جس سے گھر کا خرچ جلاتا ہے، لیکن چند دن پہلے اسکے گدھے کو سانپ نے کاٹ لیا اور وہ مر گیا، تب سے اسکے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑا ہوا ہے، آج نہ چاہتے ہوئے بھی اس بکرے کو منڈی میں لے آیا ہوں تاکہ اسے بیچ کر گدھا خرید لوں تاکہ میرے بیوی بچے بھوک کے عذاب سے تو باہر نکلیں۔
وہ دیکھئیے سامنے ہی ایک بندے کے پاس گدھا ہے جو 25 ہزار روپے میں بیچ رہا ہے، مگر میرے بکرے کا مول 20 ہزار سے زیادہ نہیں مل رہا، اگر آپ اسے کم پیسے لینے پر قائل کرلیں تو میرا کام بنا جائے گا،
میں چند قدم چلنے کے بعد گدھے والے کے پاس گیا اور اسے اخلاقیات پر ایک لمبا چوڑا جذباتی قسم کا لیکچر پلایا جو اس کمبخت نے پی تو لیا لیکن اسکا اثر قبول نہیں کیا،
بہر حال سودے بازی کرتے کرتے ہم نے اسے 22 ہزار میں گدھا بیچنے پر راضی کرلیا اور سوچا کہ ہمیں بکرا 22 ہزار میں پڑ گیا ہے،، چنانچہ جلدی جلدی گدھے والے کو 22 ہزار روپے ادا کئیے اور وہاں بہنچ گئے جہاں بکرے والا موجود تھا، مگر تلاش بسیار کے باوجود بکرے والا نہ ملنا تھا اور نہ ملا،
ہم نے واپس گدھے والے کو تلاش کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ وہ بھی گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوچکا ہے، تب ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ایک ہی گروہ تھا جس نے بڑی کامیابی کے ساتھ 10 ہزار والا گدھا ہمارے ہاتھ 22 ہزار میں بیچ دیا ہے،

No comments:
Post a Comment