پاکستان میں معصوم بچیوں
کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ افسوسناک ہے عید کے دوسرے دن
لاہور میں ریلوے لائن
کوارٹرز میں ایک شخص نے مبینہ طور پر چھ سالہ بچی (ج)کو زیادتی کا نشانہ بنا
ڈالا۔پولیس کے مطابق ریلوے لائن کوارٹرز میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں
ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو
پھلوں کی ریڑھی لگاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر بیس سال کے قریب ہے۔ متاثرہ
بچی کو طبی معائنے کے لئے لاہور کےسروسز
اسپتال بھجوا دیا گیا۔ جہاں صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو نے بچی کی عیادت کی۔
اس حوالے سے مزید
افسوسناک بات یہ ہے کہ اس حوالے سے زیادہ تر کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے ہیں جس کی
وجہ سے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جب تک ملزمان کو عبرت
ناک سزائیں نہیں ملیں گی یہ افسوسناک سلسلہ ختم نہیں ہوگا حکومت سے مطالبہ کرتے
ہیں کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے
No comments:
Post a Comment